رستم ‘طورو شامت پور میں ایل آر بی ٹی کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد

جمعرات 29 نومبر 2018 20:30

رستم۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) مردان طورو شامت پور میںایل آر بی ٹی کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں چھ سو کے قریب مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات کی فراہم کی گئی جبکہ آنکھوں کے مفت آپریشن کیلئے بھی انتظامات کیے گئے تھے۔ علاقے کے سماجی اور عوامی نمائندوں نے ناظم شیر عالم کو آئی کیمپ کے انعقاد پرخراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

کیمپ کا انعقاد شامت پور قیوم آباد بمقام حجرہ خان بہادر میںایل آر بی ٹی کے زیر اہتمام اور ناظم شیرعالم کے تعاون سے کیا گیا جس میں سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی جبکہ انکھوں کے مفت آپریشن کیلئے مریضوں کی رجسٹریشن کی گئی جس پر یکم دسمبر کو ان مریضوں کا مفت آپریشن کیے جائیں گے ۔ بعدازاں علاقے سماجی اور عوامی حلقوںنے ناظم کے کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ ناظم شیرعالم نے اس سے پہلے بھی کئی فری میڈیکل کیمپ لگا چکا ہے جس میں غریب مریضوں کی علاج معالجے کے سہولیا ت فراہم کی گئی جس پر ہم انہیں حراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں