مردان پولیس ایکسس سروس کوگزشتہ سال 1885 شکایات موصول، 1689 کا ازالہ کیا گیا

ہفتہ 5 جنوری 2019 13:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2019ء) مردان ریجن میں قائم پولیس ایکسس سروس کو2018 ء کے دوران 1885 شکایات موصول ہوئی۔ 1689 شکایات کا ازالہ کیا گیا، جبکہ 196 پر کارروائی جاری ہے۔ عوام نے شکایات کے ازالے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پولیس میں عوامی خدمت کے منصوبوں کی کارکردگی کے ثمرات عوام تک بڑی تیزی سے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ عوام الناس ڈی آئی جی مردان کے موبائل 03461117677 کے علاوہ ڈی پی او مردان 03461117678، ڈی پی او صوابی 03461119603، ڈی پی او نوشہرہ 03461117670 اور ڈی پی او چارسدہ 03143031931 پر پیغامات کسی بھی وقت بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں