مردان ،ْنام نہاد غیرت کے نام پر دیور نے بھابھی اور چچا زاد بھائی کو قتل کر ڈالا

اتوار 6 جنوری 2019 18:30

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2019ء) نام نہاد غیرت کے نام پر دیور نے بھابھی اور چچا زاد بھائی کو قتل کر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق مردان میں دیور نے بھابھی اور چچا زاد بھائی کو قتل کر ڈالا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عادل نے تئیس سالہ سمیرا اور چچا زاد عرفان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزم دوہرے قتل کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے مقتولہ کے شوہر کے بیان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں