مردان، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، دو اشتہاریوں سمیت چار ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

پیر 10 جون 2019 22:20

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2019ء) مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری، 2مجرمان اشتہاریوں سمیت چار ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رستم کی حدود علاقہ چارگلی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے واقع کا اطلاع ملتے ڈی پی اوسجادخان کی ہدایات پرعمل درآمدکرتے ہو ئے ڈی ایس پی رورل سرکل شکیل خان کی زیرقیادت ایس ایچ اوتھانہ رستم مدثرخان ہمراہ ٹیم نے بروقت موقع پرپہنچ کرچارملزمان لخکر ولدولی محمد، بابر، بہرام پسران مجاہد،مجاہدولدشیر باز ساکنان چارگلی کوتین عددکلاشنکوف اور80 عددکارتوس سمیت گرفتارکرکے دونوں فریقین کوخونی تصادم سے بچالیا۔

گرفتارملزمان کیخلاف تھانہ رستم میں مقد مات درج کئے گئے۔جبکہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم میں تھانہ شہباز گڑھی اور تھانہ رستم کی مشترکہ کامیاب کاروائی کے دوران قتل ودیگرسنگین نوعیت کے مقدمات مطلوب دومجرمان اشتہاری یارمحمد، ولی محمدپسران امرودخان ساکنان گڑیالہ ارباب بانڈہ کوایک عددکلاشنکوف ایک عدد پستول اورمتعد دکارتوس سمیت گرفتارکرکے پابندسلاسل کیا۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں