ڈپٹی کمشنر مردان کی زیر صدارت رواں انسداد پولیو مہم بارے اجلاس

جمعہ 14 فروری 2020 23:47

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کے زیر صدارت رواں انسداد پولیو مہم بارے اجلاس منعقدہوااجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جان محمد، اسسٹنٹ کمشنر مردان گل بانو، پاک آرمی و خفیہ اداروں کے افسران، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبیدالرحمن، ڈویجنل این سٹاپ ڈاکٹر اصغر، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر زیشان، ڈی ایس پی سیکیورٹی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران کی شرکت۔

(جاری ہے)

ڈی سی مردان کو رواں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ڈی سی مردان نے تمام تر تیاریوں پر نظر ثانی کرنے کے بعد پاک آرمی، خفیہ اداروں، محکمہ پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی کہ رواں انسداد پولیو کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر سہولیات بروئے کار لائی جائیں جبکہ پولیوں ٹیموں کی سیکیورٹی اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کی جائے جبکہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے اور علماء کرام سے تعاون کی اپیل کی اور والدین کو اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے انہیں پولیو کے دو قطریں پلائیں۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں