مردان سپرلیگ کے لوگو کی تقریب رونمائی

منگل 3 دسمبر 2019 13:29

مردان سپرلیگ کے لوگو کی تقریب رونمائی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2019ء) مردان سپرلیگ کے لوگوکی تقریب رونمائی ایگزیکٹوکلب میں ہوئی، جس کی صدارت پبلک پولیس سیفٹی کمیشن کے چیئرمین حاجی عبدالعزیز خان نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کیک کاٹاگیا جس میں ریجنل سپورٹس آفیسر میربشر‘حمایت الله مایار‘ کلیم الله امجد‘ حاجی اویس خان‘ تاجر ظاہر شاہ موجود تھے۔ مقررین نے کہاکہ مردان سپر لیگ 22دن تک جاری رہے گی‘ چھ ٹیموں کی نیلامی ہوگی جس کیلئے باقاعدہ طریقہ کار طے کیاگیاہے‘ مردان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں‘ اس شہر نے بین الاقوامی شہرت یافتہ یونس خان‘ فخر زمان جیسے کھلاڑی پیدا کیے ہیں ۔اس موقع پر سپر لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر عرفان کمال نے آفیشل سانگ پیش کیا۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں