ڈپٹی کمشنر مستونگ کی خصوصی ہدایت پر قومی شاہراہ N40 کی کڑی نگرانی

اتوار 20 ستمبر 2020 15:35

کوئٹہ۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) مستونگ، ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ محمد جان جمالدینی کی نگرانی میں رسالدار کردگاپ غلام محمد سمالانی نے لیویز فورس کے کے ہمراہ قومی شاہراہ N40 کوئٹہ تفتان روڈ پر روڈ حادثات کہ روک تھام، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے چیکنگ کی گئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ محمد جان جمالدینی کی نگرانی میں رسالدار کردگاپ غلام محمد سمالانی نے لیویز فورس کے ہمراہ قومی شاہراہ پر مختلف گاڑیوں کے ہیڈ لائٹس، بیک بتی، اضافی سرچ لائٹس، اور اسپیڈ موٹرسائیکل سواروں سے کاغذات سمیت منشیات اور ممنوعہ اشیاء کی روک تھام کیلئے قومی شاہراہ پر چیکنگ کی گئی ٹریفک حادثے کا سبب بنے والے ہیوی ایکسل گاڑیوں کے سرچ لائٹس اور اضافی لائٹس کو نکالا گیا اور اسپیڈنگ کے حوالے سے ڈرائیورز کو وارننگ جاری کی گئی، اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ محمد جان جمالدینی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثات کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد کی خصوصی ہدایت پر قومی شاہراہ N40 کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور اسپیڈنگ کرنے والے گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

روڈ حادثات میں انسانی زندگی کے ضیاع پر بہت افسوس ہے ہمیں اپنے خاندان کے ساتھ دوسروں کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے اور اسپیڈنگ کا انجام موت ہے روڈ پر ہر ڈرائیور کو احتیاط کے ساتھ گاڑی چلانا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے لیویز فورس کے گشت میں مزید اضافہ کیا گیا ہے تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال قائم رہے منشیات ایک لعنت ہے اس کے خلاف ہمارے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہماری نسلیں تباہی سے بچ سکیں۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں