مستونگ ،ویگن اور ٹرالر میں تصادم ،دو بچوں اور خواتین سمیت11افراد جاں بحق ، 18زخمی

بدھ 17 اپریل 2019 00:08

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) مستونگ کے قریب کراچی سے قلعہ عبداللہ جانیوالی مسافر ویگن اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں دو بچوں اور خواتین سمیت11افراد جاںبحق 18 زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گنجہ ڈوری کے مقام پر کراچی سے قلعہ عبداللہ جانیوالی مسافر ویگن اور مخالف سمت سے آنیوالی ٹرالر ٹکراگئے۔

حادثہ کی اطلاع ملنے پر مستونگ اور کوئٹہ سے ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاںبحق اور زخمی افراد کو شہید نواب غونث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیاگیاحادثہ میں خواتین بچوں سمیت 11افراد جاںبحق ہوگئے۔حادثے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ھونیوالے افراد میں محمد رسول ولد عبدالحکیم قوم ھوتک سکنہ کراچی خان آغا ولد گل،شمس اللہ ولد عبدالصمد (بچہ)شبیر آغاولد میر آغا، بی بی زرکان،سید خان ولد خان،عبدالرحمن ولد نظر محمد،سید خان ولد کالا خان،حاجی محمد خان ولد خدائے نظر،فرزانہ ولد عبدالصمد ( بچی)اوربی بی گل زوجہ محمد ایوب شامل ہیں حادثہ میں مسافر ویگن مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور کرین کے زریعے جانبحق و زخمی اور کو نکالاگیا۔

(جاری ہے)

۔بد قسمت ویگن کراچی ملیر سے قلعہ عبداللہ تعزیت کیلئے جارہے تھے کہ تیزرفتاری کے باعث حادثے کاشکار ہواتمام جانبحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں اور افغان شہری تھے جانبحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں