الیکشن کمیشن آف پاکستان آزادانہ و منصفانہ الیکشن کے انعقاد کیلئے کوشاں ہے،یعقوب رند

جمعہ 17 جون 2022 23:56

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2022ء) ریجنل الیکشن کمشنر قلات ڈویژن یعقوب رند کہاہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آزادانہ و منصفانہ الیکشن کے انعقاد کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کا عمل اکیس مئی سے شروع کیاہے جو انیس جون تک جاری رہے گاجس کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن نے ضلع مستونگ میں مختلف مقامات پر 50 ڈسپلے سینٹر قائم کیئے ہیں جہاں پر تصدیق کا عمل جاری ہیں انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ووٹرلسٹوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے جس کیلئے آج ہی عوام اپنے قریبی ڈسپلے سینٹرز میں جاکر اپنے ووٹس کی تصدیق کرے تاکہ وہ الیکشنز میں اپنا یہ قومی فریضہ ادا کرکے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار اداکریں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے کا ضلع مستونگ میں ووٹرز لسٹوں کی درستگی کیلئے قائم ڈسپلے سینٹرز کے دورے کے موقع پر کیا، انھوں نے کھڈکوچہ غلام پڑنز محمدشہی شیخان شمس آباد ولی خان پڑنگ آباد اور چلتن اناری دشت میں ڈسپلے سینٹرز کا دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ناصر احمد پرکانی و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے انھوں نے ڈسپلے سینٹرز میں تصدیقی عمل میں عوام کی دلچسپی اور تعینات اسٹافس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں ہدایت کی کہ عوام کو ووٹرز لسٹوں کی درستگی کے حوالے سے آگائی فراہم کریں تاکہ وہ 19 جون تک قائم ڈسپلے سنٹرز میں آکر اپنے ووٹس کی تصدیق کرائیں تاکہ تمام ووٹس کا اندراج و تصدیق کا عمل مکمل ہو اور ووٹنگ کا حقدار ہر کوئی اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے ملک و قوم کیلئے لیڈرز کا انتخاب کریں۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں