ملک میں بجلی کی شاٹ فال کے خاتمے کیلئے ہمارے چار پانچ پروجیکٹس پرتیزی سے کام جاری ہے ، وفا قی وزیر حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی

جمعہ 24 جون 2022 18:44

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہاہے کہ ملک میں بجلی کی شاٹ فال کے خاتمے کیلئے ہمارے چار پانچ پروجیکٹس پرتیزی سے کام جاری ہے جس کے تکمیل سے جو پاور آف جنریشن حاصل ہوگا اس سے بجلی بڑھ جائے گی اور ملک بجلی کے بحران سے نکل جائینگے،اس وقت ملک میں بجلی کی طلب 27000ہزار میگاواٹ ہے جبکہ پیداوار 20/21ہزار میگاواٹ ہے جس کو پورے ملک کو چلانے کیلئے ملک بھر میں تقسیم کرتے ہے اور بجلی کی چھ ساتھ ہزار میگاواٹ شاٹ فال ہے،حکومت مسلسل کوشش کررہی ہے کہ جو پروجیکٹ ہے وہ جلد مکمل ہو اور امید ہے کہ ہم اس بحران سے جلد نکل ائے، اور ہماری ہرممکن کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں، بلوچستان میں بجلی کی بہت کمی زیادہ ہے اور ڈیمانڈ پندرہ سو میگاواٹ ہے جبکہ اس وقت بلوچستان کو پانچ چھ سو میگاواٹ بجلی دیا جارہاہیں اس حوالے سے میں نے وزیراعظم کو درخواست ارسال کیاہے اور کوشش ہے کہ بلوچستان کو آٹھ سو سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی ملے تو اس سے بلوچستان میں لوڈشیڈنگ چار سے چھ گھنٹے تک ہوگی، انھوں نے کہاکہ جب میرے اوپر زمہ داری عائد ہوئی تو میں چاہتا ہوں پاور انرجی کے حوالے سے بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات ہے میں خود بلوچستان کے ہر ڈویژن میں جاکر لوگوں سے ملاقات کرکے انکے مسائل سنوں اور اپنے نظروں سیدیکھ لوں،اسی لئے آج کیسکو کے اعلی آفیسران کے ہمراہ مستونگ کا دورہ کررہاہوں اور پورے ڈویڑن کا سرویکرکے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھاسکوں،بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی تکلیف و مسائل و مشکلات کو دور کرنے کیلئے نیک نیتی کے ساتھ کوشش کررہی ہیں،اور حکام کے ساتھ مل کر مسائل کو حل کرسکیاس وقت حکومت کے سرکاری اداروں، زرعی صارفین،اور عام صارفین پر 4سو ارب روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک روزہ دورہ مستونگ کے موقع پر واپڈا گریڈ اسٹیشن میں کھلی کچہری میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرکیسکو کے اعلی حکام چیف انجینئر ٹی آر جی سمیع اللہ، چیف انجینئر ڈیویلپمنٹ ولی محمد اچکزئی، چیف انجینئر آپریشن شوکت علی جوگیزئی، چیف انجینئر کمرشل یوسف شاہ، ایس ای خضدار سرکل قیوم بنگلزئی،ایکسین جی ایس او محمد اورنگزیب و دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے،علاوہ ازین کھلی کچہری میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چیئرمین جاوید بلوچ، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین جہانگیرمنظور بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ کے ضلعی صدر حاجی نزر جان ابابکی، ضلعی جنرل سیکریٹری جمیل بلوچ، ضلعی لیبر سیکریٹری میر فرید مینگل، تحصیل سٹی صدر ظہور احمد لہڑی، تحصیل لیبر سیکریٹری،ضلعی ڈپٹی سیکرٹری قدیر محمد حسنی منظور جان لہڑی، تحصیل انفارمیشن سیکریٹری محمد یوسف ابابکی، سینئر رہنما حاجی نورجان شاہوانی، ماماشکر خان، حاجی عبدالطیف بنگلزئی،علی بلوچ، عمران رند، قاضی عبدالوہاب، ثناء اللہ نور، ملک خداداد ،نصیر لہڑی، مطلب قلندرانی، زمان جان مینگل، چیئرمین انور مینگل، منیر احمد مینگل، سمیع قلندرانی، و دیگر پارٹی کارکن بھی انکے ہمراہ موجود تھے،کھلی کچہری میں لوگوں نیانہیں ضلع مستونگ کے عوام اور زمینداروں کو بجلی کے حوالے درپیش مسائل سے آگاہی فراہم کی،وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہاکہ بجلی وولٹیج کا جو مسئلہ ہے وہ حل ا سے حل کرنے کیلئے گریڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کررہے ہیں اور گریڈ اسٹیشن میں 20/26کا ٹرانسفارمرز کو اپگریڈ کرتے ہوئے 40کررہیہیں اور جہاں ضرورت ہے وہاں 20/26کا ٹرانسفارمرز نصب کررہے ہیں،اور اس بحران سے نکلنے کے بعد ہماری کوشش ہے کہ جہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہے وہاں آورز بڑھایاجائے،تاکہ صارفین کے مشکلات کم ہوسکے،میں نے آفیسران کو ہدایت کی دی ہے کہ جس جس فیڈز پر وولٹیج کا مسئلہ ہے اور اوور لوڈ ہے وہاں پر فیڈرز کو تقسیم کرکے نئے فیڈرز بنائے جائے،جبکہ زرعی فیڈرز پر بھی بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی کی کوشش کررہے ہیں،کیونکہ یہاں پر زیادہ تر لوگوں کا روزگار زمینداری سے وابستہ ہے اور زمینداروں کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ زرعی فیڈرز کے حوالے سے جو معائدہ ہوا تھا میری کوشش ہیکہ اس معاہدے کو رویڑن کرینگیاور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ کوشش کرتے ہیکہ آٹھ گھنٹے کو دس سے بارہ گھنٹے کروادے،کیونکہ اس پر سبسڈی ہے اور جو پٹرول کے قیمتیں بڑی وہاں پر سبسڈی ختم ہوا اور اگر زرعی فیڈرز پر سبسڈی ختم ہوگئی تو زمیندار اور زمینداری ختم ہوکر تباہ ہوگا،اس اہم مسلے کو پاور ڈویژن میں دیکھ رہا ہوں،،وزیر مملکت حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہاکہ ہم ایک قوم کی حیثیت اگر اپنے زمہ داریوں کو نہیں سمجھیں گے توتو شاید ہم آگے سول ائزڈ قوموں کے صفوں میں شامل ہونگے، حکومت آپ کے سہولت کیلئے اقدامات اٹھارہی ہیں اور آپکی بھی ایک قوم کی حیثیت سیجو زمہ داری ہے کوشش کریں اور اپنے بجلی کے بلوں کو بروقت جمع کریں،تاکہ حکومت اپکو مزید سہولیات فراہم کرسکے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں