مستونگ میرا گھر ،پولیو وائرس سمیت تمام موذی امراض کیخلاف ہر کوشش میں محکمہ صحت کیساتھ مکمل تعاون کروں گا ،سردار شاہ زمان خان علیزئی

جمعرات 22 فروری 2024 21:54

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2024ء) چیئرمین میونسپل کمیٹی مستونگ سردار شاہ زمان خان علیزئی کی زیر صدارت ٹاون ہال میں یونین کونسل پولیو ایریڈیکشن کمیٹی(یوپیک ) اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مستونگ سٹی کے تینوں یونین کونسلز کے یو سی ایم اوز، ایریا انچارچز، کمیونٹی بلاک آفیسران کمیونٹی موبلائزرز نے شرکت کی ،اجلاس میں این اسٹاپ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالوحید علیزئی نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں مستونگ سٹی میں انوائرمنٹل سیمپلز کے پازیٹو آنے کے بعد مستونگ سے وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی مستونگ سردار شاہ زمان خان علیزئی نے اپنی طرف سے پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مستونگ میرا گھر ہے یہاں سے پولیو وائرس سمیت تمام موذی امراض کے خلاف ہر کوشش میں محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا اور ہر وارڈ کے کونسلر صاحبان سے بھی کہوں گا کہ وہ انکاری گھرانوں کو ہر صورت قائل کرنے کے لئے محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں این اسٹاپ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالوحید علیزئی اور دیگر شرکاء نے چیئرمین میونسپل کمیٹی مستونگ سردار شاہ زمان خان علیزئی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں