ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کااچانک ڈی ایچ او آفس مستونگ کا دورہ

جمعرات 22 فروری 2024 21:54

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2024ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی نے اچانک ڈی ایچ او آفس مستونگ کا دورہ کیا انہوں نے ڈی ایچ او آفس کے مختلف ایریاز اور ای پی آئی کولڈ روم کا تفصیلی معائنہ کیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی نے انھیں ادارے سے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ ڈاکٹر سعید میروانی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم اکبر رہیسانی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ریاض مینگل، این اسٹاپ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالوحید علیزئی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر میاں جمیل، ڈرگ انسپکٹر سعید احمد فارماسسٹس ڈاکٹر جمیل محمدشہی ڈاکٹر شفیق علیزئی ڈاکٹر مکیش کمار، سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ او آفس ملک شاہجہان خواجہ خیل، کمپیوٹر پروگرامر ملک فیض خواجہ خیل، حاجی ملک غلام رسول خواجہ خیل، ملک شریف خواجہ خیل، آصف قدیر ترین، حامد الرحمان شاہوانی اور دیگر بھی موجود تھے ڈی ایچ او آفس مستونگ کا عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی نے ادارے سے متعلق بریفنگ لی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں