ق*مستونگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا

بدھ 28 فروری 2024 22:05

ض*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2024ء) مستونگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص شیردل کو قتل جبکہ اس کے بیٹے سکندر کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں ہسپتال منتقل کیا جہاں پر شدید زخمی شیردل جاں بحق ہوگیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں