مٹیاری،پکنک منانے کیلئے آنے والی فیملی کے بچے دریائے سندھ میں ڈوب گئے

دو بچے جاںبحق ،تین کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچالیا،لاشیں ورثاء کے حوالے

منگل 23 اپریل 2024 19:31

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) پکنک منانے آئی فیملی کے بچے دریائے سندھ میںنہاتے ہوئے ڈوب گئے ،دو بچے جاںبحق، تین کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچالیا ۔تفصیلات کے مطابق مٹیاری میں ہالا پرانا پکنک پوائنٹ پر دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے پانچ بچے ڈوب گئے تھے جن میں سے 3 بچوں کو مقامی افراد کی مدد سے فوراً بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

پکنک منانے والے آنے والی فیملی کے بچے پکنک پوائنٹ پر نہاتے ہوئے اچانک تیز بہاؤ کی وجہ سے گہرے پانی میں چلے گئے تھے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈوبنے والے دو بچوں کی لاشیں رات گئے نکالی گئیں، جن کی شناخت 12 سال کے فیضان قریشی اور 10 سال کے عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ہے، لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔دریائے سندھ میں نہانے کے لیے جانے والے بچوں کا تعلق قریشی برادری سے ہے جو ہالا پرانا کے رہائشی ہیں، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر مٹیاری یوسف شیخ کا کہنا تھا کہ ہالا پرانا پکنک پوائنٹ پر دریائے سندھ میں پانی گہرا ہونے کے باعث واقعہ پیش آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں