-مٹیاری، ضلع میں ماہ رمضان میں مہنگائی کاجن بیقابو ، منافع خور تاجروں کی چاندی ہوگئی

ذ*انتظامیہ کی عدم توجہی سے منافع خورتاجروں نے روز مرھ کی اشیاء کے من مانیریٹ مقرر کرلیئے شہریوں نے وزیراعلاسندہ ، چیف سیکریٹری سندہ سے مہنگائی کے خاتمے کیلیئے عملی اور مستقل اقدامات کرنیکامطالبہ کردیا

اتوار 17 مارچ 2024 19:45

ّ مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2024ء) مٹیاری ضلع میں ماہ رمضان میں مہنگائی کاجن بیقابو ، منافع خور تاجروں کی چاندی ہوگئی ، انتظامیہ کی عدم توجہی سے منافع خورتاجروں نے روز مرھ کی اشیاء کے من مانیریٹ مقرر کرلیئے شہریوں نے وزیراعلاسندہ ، چیف سیکریٹری سندہ سے مہنگائی کے خاتمے کیلیئے عملی اور مستقل اقدامات کرنیکامطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہالا، بھٹ شاہ ، نیوسعیدآباد ، پراناہالا، مٹیاری اور گردونواح میں ماہ رمضان آتے ہی مہنگائی کاجن بیقابوہوکررہ گیاہے انتظامیہ اور محکمہ سپلائی اینڈ پرائیس کنٹرول کے حکام کی عدم توجہی سے سبزی میں 100 روپیہ کلو والی بھنڈی 3سو روپیہ سے ساڑھے تین سو ، 100 روپیہ کلووالا پیاز 260 سے 300 روپیہ ، 50 روپیہ کلووالا ٹماٹر 100 سے 120 روپیہ کلو ،30 سے 40 روپیہ کلووالا آلو 60 روپیہ کلو آلو ، فروٹ میں 200 کلو والا سیب 300 ، 250 کلو والی اسٹرابری 400 روپیہ کلو، 100 روپیہ کلو والی کینو 200 روپیہ فی کلو کے علاوہ 400 روپیہ کلو والی مچھلی 800 روپیہ فی کلو ، مرغی 650 روپیہ فی کلو سمیت دیگر کافی روزمرھ کی اشیاء مہنگی فروخت کی جارہی ہے کئی کئے جانیوالیسروے کے مطابق کئی تاجروں کے پاس ریٹ لسٹ موجود نہیں ہے ضلع کے چند مقامات پر افسران برائے نام فوٹوسیشن کرکے مہنگائی کوکنٹرول کرنے کے لیئے عملی اقدامات نہیں کئیجارہے ہیں شہریوں سماجی تنظیموں نے وزیراعلاسندہ ، چیف سیکریٹری سندہ دیگر سے فوری نوٹس لیکرعملی اور مستقل عوامی رلیف کے اقدامات کا پرزور مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں