مٹیاری،برف کے کارخانے میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

منگل 19 مارچ 2024 22:15

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) برف کے کارخانے میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔افسوسناک حادثہ نیو سعید آباد سینما چوک میں برف کے کارخانے گیس سلنڈے پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوگیا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا، جاں بحق ہونیوالے دونوں افراد کارخانے میں مزدور تھے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت علی محمد، عبدالماجد، مٹھو اور خان محمد ملاح کے ناموں سے ہوئی۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں