مٹیاری، جھگڑے میں فائرنگ سے زخمی 4 نوجوانوں میں سے 2 دم توڑ گئے

جمعہ 26 اپریل 2024 23:22

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) مٹیاری میں گزشتہ شب بچوں کے جھگڑے پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے 4نوجوانوں میں سے 2 نوجوان دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی چاروں افراد حیدر آباد کے سول اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔زخمیوں کے ورثاء کا موقف ہے کہ فائرنگ کا ملزم اب تک گرفتار نہیں ہو سکاہے۔ایس ایس پی مٹیاری کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔#

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں