ش*ضلع مٹیاری میں سوشل میڈیا فیس بک کی جعلی آئی ڈیز عوام کے لیے وبال جان بن

جمعرات 4 اپریل 2024 20:00

۹مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2024ء) ہالا سمیت ضلع مٹیاری میں سوشل میڈیا فیس بک کی جعلی آئی ڈیز عوام کے لیے وبال جان بن گئی ہیں، جعلی فیس بک آئی ڈیز کے ذریعے جھوٹے الزامات لگا کر کئی شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں، وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سائبر کرائمز ازخود نوٹیس لے کر کاروائی کرے : شہریوں ،سول سوسائٹی کامطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا میں بالخصوص فیس بک کے ضلع مٹیاری میں جعلی ناموں پر مختلف افراد جعلی آئی بناکر کئی ایماندار لوگوں پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے کئی لوگ پریشان اور مایوس ہوکررہ گئے ہیں جب کہ کئی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔ شہریوں، سماجی و سیاسی رہنماؤں نے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیر داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے سائبر کرائم سے جعلی فیس بک آئی ڈی چلانے والوں کے خلاف ازخود نوٹیس لیکر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں