wمٹیاری، ہالا کے شہریوں کو نواز لیگ کو ووٹ دینا مہنگا پڑ گیا

ٓ ایس ڈی او حیسکو اور عملہ نے شب برات پر بجلی بند کر کے لیگی مخالفین کو خوش کرنے میں مصروف

اتوار 25 فروری 2024 18:55

ِمٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2024ء) ہالا کے شہریوں کو نواز لیگ کو ووٹ دینا مہنگا پڑ گیا، ایس ڈی او حیسکو اور عملہ نے شب برات پر بجلی بند کر کے لیگی مخالفین کو خوش کرنے میں مصروف، مہاجر چوک سابق محلہ کے مکین پریشان ،شب برات پر پانی کی قلت سے اہل علاقہ کو درپیش مشکلات، اہل علاقہ سراپا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق ہالاشہر کے مختلف علاقوں میں حیسکو نے شب برات پر بھی شہریوں کو نہ بخشا، احتجاج کرتے ہوئے عدنان شیخ، سنجے کمار، عبدالحق راجپوت، ممتاز شیخ، عاطف شیخ اور دیگر نیاحتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حیسکو ہالا نیمہاجرچوک ، سابقین محلہ، پیرمولابخش کالونی، تھلہ روڈ، امین فہیم کالونی دیگر علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمراتارکرشب برات کی مقدس رات کو بجلی منقطع کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں پینے کے پانی کے ساتھ ساتھ مسجد میں وضو کے لیے پانی کی بھی قلت پیداہوگئی ہیجس سے شب برات کے موقع پر عبادت کرنے میں دشواری پیش آئی ہے، انہوں نے الزام عائدکیاکیحیسکوکی جانب سے مرمت کے پیسے ملنے کے باوجود بجلی کے ٹرانسفارمرز کیبنانے کے لیے رشوت طلب کی جارہی ہیاور غریبوں کو بھاری بل بھیجے جا رہے ہیں جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے احتجاج کیا اور کہا کے کئی افراد کی جانب سے نئے میٹرکیڈیمانڈ نوٹیس جمع کرانے کے باوجود نئے بجلی کے میٹر نہیں لگاکردیئے جاتے بلکہ انہیں ڈٹیکشن بل بھیج کر پریشان کیاجارہاہے انہوں نے الزام عائد کیاکیکئی ٹیوب ویلز، فیکٹریز کنیکشنس میں حیسکوافسراورعملہ بجلی چوری فراہم کرکے بھتہ خوری کرکے حکومتی خزانیمیں نقصان دے کر خود حیسکوافسران اورعملہ کروڑ پتی ہورہے ہیں جن کی بنائی جانے والی ملکیت کی تحقیقات کی جائیتوکرپشن کاراز فاش ہوجائیگا ان کا کہناتھاکیہمارا جرم یہ ہے کہ ہم نے الیکشن میں وفاقی حکومت نواز لیگ کو ووٹ دیا جس پر ایس ڈی او حیسکو عملہ نیملی بھگت کرکے بااثر شخصیات کو خوش کرنے کے لیئے ہالہ کے سابق محلہ، مہاجر چوک اور دیگر 8 علاقوں کے ٹرانسفارمر سیبجلی کی سپلائی معطل کردی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہالا حیسکو کے ایس ڈی او اور عملہ غریب اور نادار وفاقی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں حیسکوچیف ایگزیکٹو ، وفاقی وزیربجلی ، نوازلیگ پارٹی کے سربراہان فوری بجلی بحال کرا کے کرپٹ حیسکوایس ڈی او اور عملہ کومعطل کرکے انصاف فراہم کرے بصورت علاقہ مکین قومی شاہراہ پہ احتجاج کرکے بلاک کر دیں گے۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں