/مٹیاری،ہالا گرلس کالج کی ملازمہ خدیجہ میمن کو حراساں اور بدتمیزی کرنے پر وزیراعظم اور وزیراعلی سندہ نوٹس لینے کا مطالبہ

, ملک میں امن کاقیام نہ ہواتو بیرون ممالک کی سرمایہ کاری مشکل بن جائیگی حکومت کو سخت اقدامات کرنے ہوں گے : مخدوم جمیل الزماں

اتوار 21 اپریل 2024 20:55

ج*مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) ہالا گرلس کالج کی ملازمہ خدیجہ میمن کو حراساں اور بدتمیزی کرنے پر وزیراعظم اور وزیراعلی سندہ نوٹس لے کر لواحقین کوانصاف دیاجائے ، وزیراعلاسندہ اور چیف سیکریٹری سندہ افسرشاہی کے بجائے طویل عرصے سے رکی ہوئی لوئر اسٹاف ملازمین کوترقی دینے کیساتھ انکی ڈبل تنخواہوں کے لیئے اقدامات کرکے بلاول بھٹو زرداری کے اعلان کردہ الیکشن منشور پر عمل کرائے ، ملک میں امن کاقیام نہ ہواتو بیرون ممالک کی سرمایہ کاری مشکل بن جائیگی حکومت کو سخت اقدامات کرنیہوں گے : مخدوم جمیل الزماں پی پی قومی اسمبلی رکن کی میڈیا سے گفتگو۔

(جاری ہے)

سروری جماعت پاکستان کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں نے ہالامخدوم ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کے ہالا گرلس کالج کی ملازمہ خدیجہ میمن کو حراساں اور بدتمیزی کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف کونوٹیس لینا چاہیئے اور وزیراعلا سندہ سید مرادعلی شاہ ہالاآکرخدیجہ کے ورثاء سے ملاقات کرکے انہیں انصاف فراہم کرے مخدوم جمیل الزماں کاکہناتھاکے مخالفین اپنا پروپیگنڈہ بند کرکے ملک کی معیشیت کی بحالی کے لیئے کم ازکم ایک سال حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ ملک کی ترقی کی راہ پر گامزن ہو ، انکاکہناتھاکے وزیر اعلاسندہ سید مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری سندہ کو طویل عرصے سے افسر شاہی کے بجائے لوئر اسٹاف کو پروموشن کرنے کیساتھ انہیں ڈبل تنخواہ دینے کے بلاول بھٹو زرداری کے منشور پر عمل کرائے انکاکہناتھاکے سندہ حکومت کی طرح وزیراعظم شہباز شریف مٹیاری ضلع کی ترقی کے لیئے کوئی میگا پروجیکٹ دیں ان کامزید کہناتھاکے جب وفاقی حکومت کے قیام کے لیئے پی پی اور نوازلیگ ایک ساتھ بیٹھ سکتی ہیں تو مٹیاری ضلع کی ترقی کے لیئے نوازلیگ سندہ کیصدر بشیر میمن اور میں کیوں نہیں ایک پلیٹ فارم پہ بیٹھ سکتے اس میں کوئی حرج نہیں ہے مزید کہناتھاکے مٹیاری ضلع کی ترقی کے لیئے سب کومل جل کرکام کرنا چاہیئے انکاکہناتھاکے ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک ترقی کرے اور ملک سے بدامنی ختم ہو جائے ان کاکہناتھاکے اسلام آباد جیسے دارالحکومت شہر میں کروڑوں روپیہ کی ڈکیتی کاواقعہ پیش آیا جس کی رپورٹ میڈیانے کی ہے اگر سندہ سمیت ملک میں امن کا قیام نہ ہوسکا تو بیرون ممالک کے افراد ملک میں سرمایہ کاری نہ کرسکیں گے اس لیئے حکومت کو سندہ سمیت ملک بھر میں امن کے قیام کے لیئے سخت اقدامات اٹھانے پڑیں گے ۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں