میاں چنوں، سرکاری درخت کاٹنے کی شکایت پر گجر برادری کے مسلح افراد کا محنت کشوں پر وحشیانہ تشدد ،پانچ خواتین سمیت بارہ افراد زخمی

پیر 6 جولائی 2020 22:09

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) سرکاری درخت کاٹنے کی شکایت کرنے پر گجر برادری کے مسلح افراد کا محنت کشوں کے گھروں میں گھس کروحشیانہ تشدد پانچ خواتین سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گائ وں 45پندرہ ایل میں سرکاری درخت کاٹنے کی شکائ ت کرنے پر گجر برادری کے افراد مقامی زمینداروں اخلاق گجر،عثمان گجر وغیرہ نے اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ محنت کشوں کے گھروں میں گھس کر ان کو تشددکانشانہ بنایاچادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین کو سرعام بازار میں گھسیٹتے رہے ملزمان کے تشددسے نذیراں بی بی ،نسیم بی بی،مقبول ،ظفر اقبال ،راشد ،سمیت پانچ خواتین بارہ افراد شدید زخمی ہوگئے ملزمان نے خواتین کے کپڑے بھی پھاڑ دئے ریسکیو1122نے زخمیوں کو تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کیا ایس ایچ اوتھانہ صدر میاں چنوں نے کہاکہ تفتیش کے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گینن

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں