میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کا مقدمہ درج ، 33 نامزد، 300 نامعلوم افراد بھی شامل

اتوار 13 فروری 2022 22:10

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2022ء) میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا، 33 نامزد، 300 نامعلوم افراد بھی شامل کرلیے گئے۔پولیس نے ہجوم کے ہاتھوں قتل کے معاملے پر 50 افراد کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

مقدمہ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ کی مدعیت میں درج، قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں،مقتول کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی، خانیوال کا رہائشی تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق مقدمے میں گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں، مزید گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں