پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث بھارتی حکومت اور ’’را‘‘ بے نقاب

آرایس ایس اور ہندوتوا نظریے کی پیروکار مودی سرکار اور’’را‘‘ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں میں مصروف

جمعہ 26 جنوری 2024 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2024ء) پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث بھارتی حکومت اور ’’را‘‘ بے نقاب، آر ایس ایس اور ہندوتوا نظریے کی پیروکار مودی سرکار اور’’را‘‘ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں میں مصروف، مودی سرکار نے خطے اور بالخصوص پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں اور خطے کے ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ خفیہ طور پر پاکستان میں دہشتگرد قوتوں اور ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کر رہی ہے، مارچ 2016 میں بلوچستان سے بھارتی خفیہ جاسوس کلبھوشن یادیو کو دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، گزشتہ سال اپریل میں بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والا گلزار امام شنبے بھی بھارتی حکومت اور ’’را‘‘ کے ایما پر پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث رہا، دسمبر 2023 میں بلوچ نیشنل آرمی کے کمانڈر سرفراز احمد بنگلزئی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بھارت بلوچستان میں خفیہ طور پر دہشتگردانہ کارروائیوں کی حمایت کر رہا ہے،گلوبل ٹائمز کے مطابق پاکستان میں انتشارپھیلانے کے لیے بھارت بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو مالی مدد اور اسلحہ فراہم کررہاہے، پاکستانی سرزمین پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی دہشتگردی کے شواہد موجود ہیں اورپاکستان میں بھارتی دہشتگردی کی ایک طویل تاریخ موجود ہے، بین الاقوامی دہشتگردی کا ارتکاب کرنے پر امریکی، کینیڈین اور برطانوی حکومت نے سینئر ’’را‘‘ ایجنٹس کو ملک سے نکلنے کا حکم دیا، بھارت خطے میں علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے بلوچستان میں مقامی لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں