ناپاک بھارتی افواج خواتین کی بے حرمتی کرتی ہیں،کشمیر جوان اٹھائے جاتے ہیں،سردار مسعود خان
کشمیر دنیا میں واحد قوم ہے جو بغیر اسلحہ کے لڑ رہی ہے، پاکستان نے پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا، ریلی سے خطاب ہم کشمیر اور دہلی لے کر رہے ہیں گے، پاکستان کا جھنڈا چاندنی چوک تک جائے گا، ہم پاکستان اور خالستان کا جھنڈا لہرائیں گے، پرتاب سنگھ رے صبر کا امتحان نہ لیں، اگر ہم مذاکرات کیساتھ مسائل کو حل کرنا چاہتے تو اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،بشپ ندیم
جمعہ 23 اگست 2019 23:21
(جاری ہے)
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان نے آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کی۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان نے پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا۔انہوںنے کہاکہ 5 اگست کے بعد بھارت نے مزید 1 لاکھ 80 ہزار فوج بھیجی۔انہوںنے کہاکہ کشمیر میں پہلے سے 7 لاکھ فوج موجود ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے نہتے کشمیریوں پر حملہ کیا،ہندوستان نے کشمیریوں سے پوچھے بغیر کشمیر کے ٹکڑے کر دئیے۔انہوںنے کہاکہ ایک جموں اور ایک حصہ لداخ بنا دیا،کشمیریوں سے اس کا حق چھینا گیا،اب ان کی زمین، زمین نہیں رہی۔انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج رات کو گھروں کا محاصرہ کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ناپاک بھارتی افواج خواتین کی بے حرمتی کرتی ہیں،کشمیر جوان اٹھائے جاتے ہیں،کشمیر دنیا میں واحد قوم ہے جو بغیر اسلحہ کے لڑ رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ دنیا کے دیگر ممالک میں افریقہ اور فلسطین میں مسلح گروپ موجود ہیں لیکن کشمیری نہتے ہیں۔۔سکھ برادی کے رہنما پرتاب سنگھ نے کہا کہ سکھ قوم بھی مودی کا ظلم برداشت کررہی ہے اور ہم پاکستان اور کشمیر کے شہریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت کی سکھ برادری بھی پاکستان کے ساتھ ہے اور ہم پیچھے ہٹنے والی قوم نہیں، سکھ قوم جب اٹھتی ہے تو بڑے بڑے میدان چھوڑ دیتے ہیں۔پرتاب سنگھ نے کہا کہ ہم کشمیر اور دہلی لے کر رہے ہیں گے، پاکستان کا جھنڈا چاندنی چوک تک جائے گا، ہم پاکستان اور خالستان کا جھنڈا لہرائیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم اپنے ہر شہری، سپاہی اور سپہ سالار کے ساتھ ہیں، ہم قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہاکہ مسیحی برادری کے سربراہ بشپ ندیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ مشکل وقت میں پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے اور عیسائی برادری بھی ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم کشمیریوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور دنیا کو بھارت کی اصل تصویر دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی کیلیے آخری سانس تک بھارت سیلڑیں گے، یہ کشمیریوں کی نہیں، انسانیت کی جنگ ہے۔بشپ ندیم نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں، اگر ہم مذاکرات کیساتھ مسائل کو حل کرنا چاہتے تو اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ندیم کامران نے کہاکہ ریلی کا انعقاد کرنا اس بات کو واضح کرتا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم نے اس وقت یہ محسوس کر لیاتھا کہ علیحدہ وطن کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارتی مظالم میڈیا پر دیکھائے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم وزیراعظم اور آرمی چیف اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جہاں کہیں قربانی کی ضرورت پڑے گی ہم خون کا آخری قطرہ بہانے کے لئے تیار ہیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیری اکیلے نہیں بلکہ ہر ایک پاکستانی آپ کے ساتھ ہے۔انہوںنے کہاکہ آپ کا درد ہم صرف ریلیوں میں محسوس نہیں کرتے بلکہ ہر جگہ اور ہر لمحہ محسوس کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم دنیا کو بھارت کی تصویر دکھانا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے میڈیا پر پابندی لگا کر کشمیریوں کی آواز بند کرنا چاہتے ہے لیکن یہ بھارت کے لئے ممکن نہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ جنگ صرف کشمیریوں کی جنگ نہیں بلکہ انسانیت کے لئے ہے، انسانیت کو مظالم سے بچانا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے بھارت کو خیر سگالی کے طور پر پائلٹ واپس کیا۔انہوںنے کہاکہ کوئی آواز امن کو ختم کرنے کی کوشش کرے گی ہم وہ آواز ختم کر دیں گے۔انہوںنے کہاکہ افواج پاکستان نے ہر موقع پر جرات اور عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر کے معاملے کا پرامن حل پیش کرے۔انہوںنے کہاکہ ہم مذاکرات کے ذریعے مسلے کا حل چاہتے ہیں اس کو ہماری کمزوری نا سمجھا جائے۔متعلقہ عنوان :
میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عدت نکاح کیس میں جج شاہ رخ ارجمند پر خاور مانیکا کا عدم اعتماد
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
ایف آئی اے زونل آفس اسلام آباد میں انسپکٹر عمران احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی مذمت
’’ایک میان میں دو تلواریں‘‘
آرمی چیف کی سانحہ 9مئی کے فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 20افراد کی سزا معافی اور رہائی کا حکم
بیرسٹر سلطان کی برطانوی حکومت کی طرف سے تعینات کئے جانیوالے پہلے کشمیری نژاد جج بیرسٹر اظہر اقبال کو ..
جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو کمیشن سربراہ بنانے سے پہلے رضامندی حاصل کی تھی، اعظم نذیر
میانوالی، موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق، خاتون شدید زخمی
ملک کے 6 اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
میانوالی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب