فروری بھارت کیلئے ایک ڈروانا خواب رہے گا،سردارنتویرالیاس

جب تک ابھینندن زندہ رہے گا ،بھارت اپنے زخم چاٹتا رہے گا،پاک فضائیہ کے شاہینوں کو اس عظیم کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنے پروفیشنل ازم کا لوہا منوایا جس کا مقصد بھارت کے غرور کو خاک میں ملانا تھا،27 فروری یوم فتح ہے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے،وزیراعظم آزادکشمیر

پیر 27 فروری 2023 19:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2023ء) وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ 27 فروری بھارت کیلئے ایک ڈروانا خواب رہے گا،پاک فضائیہ کو بھارت کو بہترین جوابی وار پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،27 فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنے پروفیشنل ازم کا لوہا منوایا جس کا مقصد بھارت کے غرور کو خاک میں ملانا تھا،27 فروری یوم فتح ہے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے،پاک فضائیہ کے شاہینوں کی اڑان دشمن پر ہیبت طاری کرتی ہے کیونکہ اسکی اساس لا الہ الااللہ ہے،بھارت اب کبھی سرحد عبور کرنے کا سوچے گا بھی نہیں،یوم فتح پر ہر پاکستانی مسرور ہے،پاک فضائیہ اقبال کی عقابی روح کا شاہکار ہے جس کا وار کبھی خالی نہیں جاتا۔

وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے یوم فتح پر اپنے خصوصی بیان میں کہاکہ بھارت نے اب اگر میلی آنکھ سے دیکھا تو جنگ اسی کی سرزمین پر ہوگی،بھارت اب کسی ایڈونچر کا نہ سوچے، 27 فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فوج کے گھناونے عزائم خاک میں ملا دیے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج میں لوگ تنخواہ کیلئے نہیں جاتے شہادت منزل و مقصود ہوتی ہے، ہندوستان چند سالوں سے سرجیکل سٹرائیکس کے حوالے سے ہماری قوم کو demoraliseکرنا چاہتا تھا مگر وہ ناکام ہوا، 27 فروری کو بھارت نے ہزارہ ڈویژن کے اندر ایک خشک درخت کے اوپر کارروائی کی،72 گھنٹے کے اندر پاک شاہینوں نے جرات اور استقلال کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کے جہازوں کو بھی نشانہ بنایا،بھارت کے پائلٹس کو بھی عبرت کا مقام بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جس فضائیہ کی تربیت ائر مارشل اصغر خان اور ائر مارشل نور خان نے کی ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا،قوم نے یوم فتح اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا کہ دفاع وطن کیلئے پاکستانی بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے،پاک فضائیہ کو اس دن بھارت کے دو جنگی طیارے گرا کر مودی کا غرور خاک میں ملانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،جب تک ابھینندن زندہ رہے گا ،بھارت اپنے زخم چاٹتا رہے گا،پاک فضائیہ کے شاہینوں کو اس عظیم کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ ریاست جموں کشمیر کے لوگوں کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا،27 فروری نے یہ بات ثابت کردی کہ جنگیں طاقت سے نہیں جرات،بہادری اور حکمت سے لڑی جاتی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کو پاک فوج کی جنگی صلاحیتوں پر فخر ہے جس نے ہمیشہ ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا ہے،پاک فوج کے ساتھ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بسنے والے عوام پیار کرتے ہیں،ہندوستان جتنی مرضی طاقت استعمال کرلے کشمیر میں پاک فوج سے شکست اس کا مقدر ہے، قوم کو اپنی مسلح افواج پر مکمل اعتماد ہے جس نے ہر کڑے وقت میں سبز ہلالی پرچم کو سربلند رکھا ہے،کنٹرول لائن پر بسنے والے بہادر کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں اور وہ دفاع وطن میں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں