ای سی سی اجلاس ، 47 میں سے 35 آئی پی پیز کو پہلی قسط کی ادائیگی کی منظوری

نئی پاور پالیسی کے تحت نیب تحقیقات سے متعلقہ 12 آئی پی پیز کو ادائیگی روک دی گئی وزارت صنعت و پیداوار کی آکسیجن سلینڈر اور کریوگنک ٹیکنس کی درآمد پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی چھوٹ کی سمری منظور کے الیکٹرک کی طرف سے اضافی بجلی کی فراہمی پر عدم ادائیگی کے معاملے پر بات چیت کیلئے اسد عمر کی سربراہی میں سب کمیٹی قائم

بدھ 5 مئی 2021 23:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2021ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے 47 میں سے 35 آئی پی پیز کو پہلی قسط کی ادائیگی کی منظوری دیدی، نئی پاور پالیسی کے تحت نیب تحقیقات سے متعلقہ 12 آئی پی پیز کو ادائیگی روک دی گئی جبکہ وزارت صنعت و پیداوار کی آکسیجن سلینڈر اور کریوگنک ٹیکنس کی درآمد پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی چھوٹ کی سمری منظور کرلی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی وزرائ ، مشیران، معاونین اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پاور ڈویژن کی آئی پی پیز کو ادائیگیوں کی پہلی قسط کے اجرائ کی سمری پر غور کیا گیا۔ ای سی سی نے این ٹی ڈی سی سے کے الیکٹرک کو اضافی بجلی کی فراہمی کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پاور ڈویڑن نے کے الیکٹرک کی طرف سے اضافی بجلی کی فراہمی پر عدم ادائیگی کا معاملہ بھی اٹھایا۔وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر کی سربراہی میں واجبات کے معاملے پر بات چیت کیلئے سب کمیٹی قائم کردی گئی ۔اجلاس میں آزاد کشمیر میں آئی پی پیز کے آف شور سپلائی کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں میں ٹیکسز کی سمری بھی منظور کرلی گئی ۔جبکہ وزارت صنعت و پیداوار کی آکسیجن سلینڈر اور کریوگنک ٹیکنس کی درآمد پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی چھوٹ کی سمری منظور کی گئی ۔

ملک میں آکسیجن کی ضروریات پوری کرنے کیلئے یہ سہولت 180 روز کیلئے دی گئی ہے۔یو این سلامتی کونسل کی قراردادوں کے برآ مدی پالیسی آرڈر کے ذریعے اطلاق کی سمری منظور کرلی گئی ۔بجلی کے صارفین کیلئے پاور سبسڈی کی ری ٹارگٹنگ کی سمری کی بھی اصولی منظوریدی گئی ۔ اعلامیہ کے مطابق ای سی سی اجلاس میں این ڈی ایم اے کیلئے 6 ہزار میٹرک ٹن آکسیجن کی درآمد کیلئے 1 ارب 80 کروڑ کی گرانٹ منظور کرلی گئی ۔

اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات بھیجنے پر ٹیلی گرافک چارجز کی مد میں 10 ارب واپس دینے کیلئے گرانٹ ،کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال راولپنڈی کی اپ گریڈیشن کیلئے 11.5 کروڑ کی گرانٹ،وزارت دفاعی پیداوار کو نیشنل بنک بحرین کے قرضے کی واپسی 80 کروڑ کی گرانٹ بھی منظور کرلی گئی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی بلڈنگ تعمیر کرنے کیلئے 57 کروڑ اور فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کیلئے 1 ارب 56 کروڑ کی منظوری دیدی گئی ۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں