گندم میں رکھی جانی والی زہریلی ادویات سے اموات کی شرح میں دن بدن اضافہ

پٹرولیم مصنوعات ‘بجلی‘گیس کی قیمتوں اورلوڈشیڈنگ سمیت روزمرہ استعمال کی قیمتوں میں اتناہوشربا اضافہ‘غریب آدمی کاجینا دشوار ہوگیا

جمعہ 1 جولائی 2022 14:45

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) سابق سیکریٹری فنانس پپلاں بار مسزنائیلہ مشتاق دھون ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کا ڈپٹی کمشنرمیانوالی عمر جاوید کی طرف سے گندم کی زہریلی گولیوں پرپابندی لگانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے ایک عوام دوست اوراحسن انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے خوش آئند کہا اور ڈپٹی کمشنرمیانوالی عمر جاویدکوفوری ایکشن لیکر پابندی لگانے پرزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

مسز نائیلہ مشتاق دھون ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سابق سیکریٹری فنانس پپلاں بارضلع میانوالی نے کہا کہ پنجاب بھر اور بالخصوس میانوالی میں گندم کی زہریلی گولیوں کھا کرخود کشیوں سے ہونیوالی اموات کیدن بدن بڑھتے ہوئے رحجان سے عوام میں بے چینی اوراضطراب کی کیفیت پائی جاتی تھی اور گندم میں رکھی جانی والی زہریلی ادویات سے اموات کی شرح میں دن بدن اضافہ ہورہا تھا جسکا فوری تدارک وقت کی اہم ضرورت تھی اسی طرح باقی ڈسٹرکٹس کی انتظامیہ کو بھی حرکت میں آناچاہیے تا کہ ایسے ناخوشگوارواقعات سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مسز نائیلہ مشتاق دھون ایڈووکیٹ نے کہا کہ امریکی ایجنڈے پرقوم پرمسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت کے وزیراعظم میاں شہباز شریف اوراٴْنکی تجربہ کارٹیم نے گزشتہ دوتین ماہ میں پٹرولیم مصنوعات,بجلی,گیس کی قیمتوں اورلوڈشیڈنگ سمیت روزمرہ استعمال کی قیمتوں میں اتناہوشربا اضافہ کردیا کہ غریب آدمی کاجینا دشوار ہوگیا ہے غربت مہنگاہی, معاشی تنگ دستی اور گھریلو حالات سے تنگ عام شہریوں اوربالخصوص پڑھے لکھے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان تنگ آکرخود کشی جیسے انتہائی اقدام پر مجبورہو چکے ہیں اورگندم کی زہریلی گولیاں کھانے سے آئے روزشہریوں کی اموات کی خبریں مل رہی تھیں جسکی روک تھام کے لیے ہم نے ڈپٹی کمشنرمیانوالی عمر جاوید سمیت پورے ملک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ گندم کی گولیاں صرف آڑھتیوں ,کاروباری حضرات اورگندم سٹاک کرنے والے محکموں کودینے کے لیے کوئی پالیسی وضح کریں اورعام دکانوں سے عام شہریوں کو ایسی زہریلی گولیاں فروخت کرنے پر مکمل پابندی لگائی جائے۔

ہم ڈپٹی کمشنر میانوالی عمر جاوید کی طرف سے اس پر فوری ایکشن لیکر پابندی لگانے کے فیصلہ کوانتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورعوام کی فلاح و بہبود سمیت انسانی زندگیوں کو بچانے کے اس احسن اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں