ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 43.79 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 15 اشیائ ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

جمعہ 26 جنوری 2024 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2024ء) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.14 کی کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 43.79 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 15 اشیائ ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 13 اشیائ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے تک اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 460 روپے سے تجاوز کرگئی، دال مونگ کی فی کلو قیمت میں دو روپے 42 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 2 روپے تک مہنگے ہوئے۔

(جاری ہے)

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 10 روپے تک مہنگا ہوا، 20 کلو آٹے کا تھیلا ایک ہفتے میں 5 روپے سے زیادہ مہنگا ہوا، مٹن، بیف، تازہ دودھ، گڑ، ٹوٹا باسمتی چاول، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیائ میں شامل، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 22 روپے تک کی کمی ہوئی، ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت 4 روپے 25 پیسے کی کمی آئی۔آلو، چائے کی پتی، دال مسور، گھی، خوردنی تیل اور چینی کی قیمتوں میں کمی آئی۔۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں