میانوالی میں رینجرز تعیناتی میں مزید 3ماہ کی توسیع کا فیصلہ،وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

بدھ 21 فروری 2024 16:52

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2024ء) میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید تین ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا جس کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید تین ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کا فیصلہ پنجاب حکومت کی درخواست پر امن وامان کی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کا اطلاق (آج)22فروری سے ہوگا اور یہ تعیناتی 19مئی 2024تک ہو گی۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں