جرمن سفیر عابدہ پروین کی سحر انگیز آواز کے مداح نکلے

اردو زبان نہ سمجھنے والوں کے دلوں پر بھی عابدہ جی کی موسیقی سحر طاری کردیتی ہے، جرمن سفیر کا بیان

پیر 22 فروری 2021 13:41

جرمن سفیر عابدہ پروین کی سحر انگیز آواز کے مداح نکلے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2021ء) جرمن سفیر عابدہ پروین کی سحر انگیز آواز کے مداح نکلے ۔گزشتہ دنوں جرمن سفیر برائے پاکستان برنہارڈ شلیگ ہیک نے عابدہ پروین کی سالگرہ کے موقع پر ایک ٹوئٹ کی۔

(جاری ہے)

ٹوئٹ میں برنہارڈ نے لکھا کہ صوفیانہ کلام کی ملکہ عابدہ پروین کی روح پرور آواز کا میں مداح ہوگیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اردو زبان نہ سمجھنے والوں کے دلوں پر بھی عابدہ جی کی موسیقی سحر طاری کردیتی ہے۔جرمن سفیر نے ٹوئٹ کے آخر میں عابدہ پروین کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ صوفیانہ موسیقی میں آپ کا کوئی ثانی نہیں!۔خیال رہے کہ 2012 میں عابدہ پروین کو ان کی فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیازسے بھی نوازا گیا تھا۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں