عوام کی ترقی و خوشحالی اور زرداری کا ڈاکو راج اکٹھا نہیں چل سکتا ‘قوم کو آئندہ الیکشن میں فیصلہ کن کردار ادا کر کے کھربوں کے ڈاکے ڈالنے والوں سے نجات حاصل کرنا ہو گی، مسلم لیگ (ن )کے رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبار کا منچن آباد میں جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 8 مارچ 2013 20:06

منچن آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8مارچ۔ 2013ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبار نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی اور زرداری کا ڈاکو راج اکٹھا نہیں چل سکتا قوم کو آئندہ الیکشن میں فیصلہ کن کردار ادا کر کے کھربوں کے ڈاکے ڈالنے والوں سے نجات حاصل کرنی ہو گی ۔ وہ جمعہ کو م یہاں بوائز ماڈل ھائی کے گراؤنڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

جلسہ میں ممبرقومی اسمبلی میاں خادم حسین وٹو ممبران صوبائی اسمبلی میاں فدا حسین کالوکا وٹو ،رانا عبدالرؤف و صوبائی وزیر ملک ندیم کامران ،سعود مجید ایم این اے، میاں عبدالرشید اور مسلم لیگ ن کے عہدداروں اور رہنماؤں نے شرکت کی ۔ حمزہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم سب عزت کی خطر جیتے ہیں اور اٹھارہ کروڑلوگوں کے ایٹمی ملک کو بھکاریوں کی طرح بیرونی دنیا کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائیں گئے اور اپنے زور بازو کے بل بوتے پر قوم کو خوشحالی کی منزل کی طرف لیکر کے جائیں گئے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اغیار کے سامنے ہماری چادر اور چار دیواری کی عزت پامال کی ہے ۔روز ہم پر ڈرون حملے کیے جاتے ہیں اب ہم نے آئندہ الیکشن میں فیصلہ کرنا ہے کہ ہم روکھی سوکھی کھا لیں گئے لیکن کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائیں گئے اور نہ کسی اپنی عزت کا سودا کرنے دے گئے حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پاکستان پر64ارب ڈالر کے بیرونی قرضے ہیں لیکن بلوچستان میں ہمارے پاس سونے اور تانبے کے زخائر کی مالیت 250ارب ڈالر ہے ۔

ہم اگر اپنے وسائل کو ترقی دیں تو کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 10ارب روپے کے انڈومنٹ فنڈ سے 50000ہزار خاندانوں کیلئے تعلیمی وظائف کا بندو بست کیا اڑھائی ارب روپے کے لیپ ٹاپس نوجوانوں کو میرٹ پر دیے گئے ۔دانش سکولوں میں غریب کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہم نے سیاست میں نئی روایت کو جنم دیا ہے ۔

ہماری سیاست اقتدار اور کرسی کیلئے نہیں بلکہ اللہ اور رسول کو راضی کرنے کی سیاست ہے ۔ ہم نے پاکستان کو ناامیدی سے نکال کر اُمید کے اجالوں میں لیکر جانا ہے۔ انہوں کے کہا کہ انتخاب کے بعد وہ منچن آباد کے ڈویلپمنٹ کا خصوصی پیکج دے گئے اور کچی آبادی کو مالکانہ حقویق بھی دلوائے گئے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کی ناکامیوں اور کرپشن کی داستانوں کو برا بھلا کہہ کر پاکستانی ہونے کا حق ادا نہیں کر سکتے جبکہ تک وہ اپنے گھروں سے نکل کر الیکشن کیلئے ووٹ نہیں دیتے ۔

منچن آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں