قومی اداروں اور افواج پاکستان کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والے عناصرکسی صورت محب وطن نہیں ہوسکتے‘ اعجاز الحق

صحافت ملک کا چوتھا ستون ہیے جس کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،مثبت اور ذمہ دار رپورٹنگ سے معاشرے میں بہتری ممکن

منگل 5 مئی 2015 20:28

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ (ضیاء ) کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی چوہدری اعجاز الحق نے کہا ہے کہ قومی اداروں اور افواج پاکستان کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والے عناصرکسی صورت محب وطن نہیں ہوسکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر کے زیر اہتمام عالمی یوم صحافت کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔

چوہدری اعجازالحق نے کہا کہ کراچی آپریشن اور ضرب عضب کو کوئی سیاسی یا مذہبی جماعت اپنے خلاف انتقامی کاروائی نہ سمجھے یہ بھتہ خوروں اور ملک دشمن عناصرکے خلاف موئثر کاروائی ہے جو افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کی جانب جاری ہے اسے تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کی بھرپورحمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہیے جس کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

مثبت اور ذمہ دار رپورٹنگ سے معاشرے میں بہتری ممکن ہے۔بڑے شہروں کی طرح علاقائی صحافیوں کو بھی مراعات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔علاقائی صحافی جو مشکل حالات میں بھی اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں ۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے صدر عاطف خاکوانی،جنرل سیکرٹری طاہرکریم خان،سینئر نائب صدرشجیل پراچہ ،صدر بارچشتیاں چوہدری عمران رشید،تحریک انصاف کے رہنما سید احمد ندیم زمان شاہ،چوہدری خلیل،میرمستانہ سہروردی،طارق حفیظ،وحید احمد کھرل،افتخارشاہ جی ایم قادری،پیرعلی رضابودلہ،راشد سعید،نذیر مسیح اور فضل گجر سمیت سینئر صحافیوں نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

منچن آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں