دریائے ستلج میں زہریلے پانی کی آمیزش، ہزاروں مچھلیاں ہلاک

ہفتہ 9 جنوری 2021 15:48

دریائے ستلج میں زہریلے پانی کی آمیزش، ہزاروں مچھلیاں ہلاک
منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) پنجاب کے ضلع بہاو لنگر کی تحصیل منچن آباد میں آنے والے زہریلے پانی کے باعث ہزاروں مچھلیاں مر گئیں ۔زہریلا پانی دریائے ستلج میں آیا جس کے نتیجے میں ہزاروں مچھلیاں مرگئیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق واقعے کا خوفناک عنصر یہ ہے کہ زہریلے پانی سے متاثرہ مچھلیاں بہاولنگر، لاہور اور دیگر شہروں میں تقسیم کی جاچکی ہیں-اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دریائی ستلج ہیڈسلیمانکی میں زہریلے پانی کے باعث مرنے والی ہزاروں مچھلیوں کی ترسیل کو فور ی طور پر روکا جائے، متاثرہ مچھلیاں انسانی صحت کیلئے خطرناک ہوسکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

منچن آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں