حکومت رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے‘عمران ممتازخان سیال

پیر 22 جون 2015 15:44

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء )اسسٹنٹ کمشنر منچن آبادعمران ممتازخان سیال نے کہا ہے کہ حکومت رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے،ر مضان بازار کے قیام سے عوام کو اشیاء و خوردونوش سستے داموں مہیا کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاراور مساجد میں مکمل اورفول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس کے جوان بازاروں ،مساجد ،رمضان بازاراور دیگراہم مقامات پربھرپورڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،ڈی ایس پی منچن آبادمحمد نوازسیال۔

اے سی منچن آباداور ڈی ایس پی منچن آبادنے اکھٹے رمضان بازارکا دورہ کیا،اشیاء کے معیاراورقیمتوں کو چیک کیاگیا،انہوں نے رمضان بازار کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں حکومتی ہدایات کے مطابق صارفین کو تمام تر اشیاء سستے داموں اور معیاری فراہم کی جائیں اور اشیاء خوردونوش کی سپلائی میں ہرگز کمی نہیں آنی چاہئے،رمضان بازاروں کے قیام سے عوام کو اشیاء و خوردونوش سستے داموں مہیا کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے رمضان بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں صارفین کو تمام تر اشیاء سستے داموں فراہم کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور تاجران رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران منافع میں از خود کمی کر کے ثواب کمائیں۔ اے سی عمران ممتازسیال نے اس موقع پر کہا کہ رمضان بازارکی مکمل مانیٹرنگ کررہے ہیں اورشکایات سیل کے ذریعے صارفین کی مکمل شکایات کا ازالہ کیاجارہاہے ،فائر برگیڈٹی ایم اے اورایمبولینس محکمہ ہیلتھ کے عملہ کے ساتھ ہر وقت رمضان بازارمیں موجودہے تاکہ رمضان بازار میں آنے والے صارفین کومکمل سہولیات فراہم کی جاسکیں ،رمضان بازارخادم اعلی پنجاب میاں شہبازشریف کا اہم اقدام ہے ، سیکورٹی کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی ایس پی منچن آبادمحمد نوازسیال نے کہاکہ رمضان بازاراور مساجد میں مکمل اورفول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس کے جوان بازاروں ،مساجد ،رمضان بازاراور دیگراہم مقامات پربھرپورڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ،تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ رمضان المبارک میں تمام گشت کو یقینی بنایاجائے ،مساجد،رمضان بازار،شاپنگ سینٹراور مین بازاروں اور دیگر اہم مقامات پر پولیس اہلکارتعنیات کئے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوارواقع سے بچاجاسکے۔

منچن آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں