دیہی روڈز پروگرام کے تحت بہاول نگر میں 6سڑکوں کی تعمیر پر 58کروڑسے زائد کی رقم خرچ کی جائیگی، سید حیدر اقبال

پروگرام سے مال مویشی اور زرعی اجناس کی کھیت سے منڈیوں تک آسان رسائی ، روز گار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے، ڈی سی او بہاولنگر

جمعرات 14 مئی 2015 19:31

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء ) ڈی سی او بہاولنگر سید حیدر اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دیہی روڈز پروگرام کے تحت ضلع بہاول نگر میں پہلے مرحلے میں 6سڑکوں کی تعمیر پر 58کروڑ34 لاکھ 70ہزار روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اور یہ سڑکات امسال ستمبر تک مکمل کر لی جائیں گی ۔ڈی سی او سید حیدر اقبال نے مزید کہا کہ خادم پنجاب روڈز پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں پہلے مرحلے میں دو ہزار کلومیٹر طویل سٹرکوں کی تعمیر پر پندرہ ارب روپے خرچ کیے جائیں گے اور اس پروگرام سے مال مویشی اور زرعی اجناس کی کھیت سے منڈیوں تک آسان رسائی اور دیہی عوام کو بہتر ذرائع آمدورفت کے علاوہ تعلیم ،صحت کی سہولتو ں تک عمدہ رسائی اور معاشی سر گر میوں میں بھی اضافہ ہو گا۔

اور روز گار کے بہتر مواقع بھی میسر آئیں گے۔

(جاری ہے)

سید حیدر اقبال نے مزید بتایا کہ بہاول نگر پل فورڈواہ سے بونگہ ماچھی براستہ روجھاں والی،پل سکندر،جھلن آرائیں اٹھارہ کلومیٹر طویل کارپٹ سڑک کی تعمیر پرگیارہ کروڑ اکیس لاکھ باون ہزار روپے لاگت آئے گی۔جبکہ ڈونگہ بونگہ سے حضور سنگھ براستہ روڈا سنگھ پندرہ کلومیٹر سڑک کی کشادگی و بحالی پر نو کروڑ چھیالیس لاکھ پچاس ہزار،پختہ سڑک اسلم شہید چوک تا چک نمبر431/6R (براستہ اڈہ 43/3Rاور رحمت چوک کے ساتھ ہائی سکول چک نمبر107/6R سے 105/6R تک چوبیس کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر پر پندرہ کروڑ پچاسی لاکھ اور پندرہ ہزار روپے، پختہ سڑک چک نمبر 76/6R سے 153-21مسافر خانہ براستہ 95-5R چوک سے 80-11، مہار والی 12.50 کلومیٹرطویل سڑک کی کشادگی و بحالی پرتیراسی لاکھ پانچ ہزار ،جبکہ ہیڈ سلیمانکی روڈ سے چک بھونڈی براستہ دھان سنگھ پانچ کلومٹر طویل سڑک کی کشادگی و بحالی پرپینتیس لاکھ اسی ہزار روپے اور چک عبداﷲ سے جھودھیکا براستہ شاہی روڈ بیگکا 15.80 طویل سڑک کی کشادگی و بحالی پر نناوے لاکھ تیس ہزار روپے خر چ ہونگے۔

منچن آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں