مینگورہ کے نشاط چوک میں پشتوکتابوں کے فری سٹال کا اہتمام

پیر 5 مارچ 2018 14:44

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2018ء)مینگورہ شہر کے نشاط چوک میں لیکوال ٹولنہ کے زیر اہتمام فری پشتو کتابوں پرمشتمل فری سٹال لگایا گیا جس میں500 کے قریب شعر و ادب اور نثر کی کتابیں رکھی گئیں۔

(جاری ہے)

فری بک سٹال میں لوگوں کو مفت کتابیں دی گئیں۔ ٹولنہ کے آرگنائزر زنے کہا کہ ہمارا مقصد مادری زبان پشتو کا فروغ ہے۔ اس حوالے سے ہم سوشل میڈیا پر پشتو کے فروغ کے لیے’’د پختو لیک لوست تحریک ‘‘کے نام سے ایک تحریک چلارہے ہیں۔

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں