ٹی بی کے خاتمے کیلئے عوام میں شعوراورآگاہی مہم نہایت ضروری ہے ،ڈاکٹرغلام سبحانی

جمعرات 22 مارچ 2018 11:43

مینگورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) سوات میں ٹی بی کے خاتمے کے حوالے سے عوام میں شعوراورآگاہی مہم کے سلسلے میں ایک سیمینارکاانعقادکیاگیا۔

(جاری ہے)

جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرغلام سبحانی جبکہ ڈاکٹررفیع اللہ،ڈاکٹرذیشان ،ڈاکٹرموسیٰ خان ،ڈاکٹرعبدالنعیم ،شہزادعالم ،فضل رحیم خان ،حضرت بلال ماماجی نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹی بی کے خاتمے کیلئے عوام میںشعوراورآگاہی مہم نہایت ضروری ہے۔ اس کیلئے میڈیاکوبھی اپناکرداراداکرناہوگاتاکہ عوام میں شعوراجاگرہوسکے اوراس موذی مرض کاخاتمہ ہوسکے۔

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں