دریائے سوات میں بہن بھائی ڈوب کر ہلاک

منگل 19 دسمبر 2006 15:02

مینگورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19دسمبر۔2006ء) سوات باغ ڈھیرئی میں بھائی بہن دریائے سوات میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہدایت سکنہ اوڈیگرام اپنی بہن کے ساتھ تفریح کے لئے باغ ڈھیرئی گئے تھے جہاں پر دریائے سوات کے کنارے اس کی بہن کا پاؤں پھسل گیا اور وہ دریا کی بے رحم موجوں کی نظر ہو گئی جس کو دیکھ کر بھائی نے بہن کو بچانے کی خاطر دریائے سوات میں چھلانگ لگا دی لیکن وہ بھی بے رحم موجوں کی نظر ہو گیا۔

(جاری ہے)

آخری اطلاعات آنے تک بہن کی لاش مل گئی ہے جبکہ بھائی کی لاش کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں