تیزرفتار پجارو نے 8 سالہ بچی کو کچل ڈالا

جمعرات 23 اگست 2007 18:37

مینگورہ (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23 اگست 2007) سوات میں تیز رفتار پجارو گاڑی نے 8 سالہ بچی کو کچل ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوات کے علاوہ کاسوم سے ایک پجارو گاڑی نمبر UCD123 مینگورہ آ رہی تھی کہ کولالئی کے مام پر ایک 8 سالہ بچی مسماة سمیعہ دختر شیر علی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی تاہم بچی کے والد نے ڈرائیور امیر زیب کو معاف کر دیا۔

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں