مینگورہ،نا معلوم افراد نے گورنمنٹ گر لزاسکو ل کو نذر آتش کر دیا

اتوار 4 مئی 2008 16:07

مینگورہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04مئی2008 ) مینگو رہ میں کالا م روڈ پر نا معلوم افراد نے گو رنمنٹ گرلز ہا ئی اسکول کبل نظر آتش کر دیا ۔صوبہ سرحد کے علاقے مینگورہ شہر سے بارہ کلو میٹر دور کالام روڈ پر گورنمنٹ گرلز ہا ئی اسکو ل میں 25 افراد نے داخل ہو کر چوکیدا ر کو رسیوں سے باندھ کر اسکو ل کی عما رت نذر آتش کر دی ۔

(جاری ہے)

جس سے بارہ کمر وں پر مشتمل اسکو ل کی عما رت مکمل طورپر جل گئی ہے ۔نا معلو م افراد نے اسکو ل میں سات سے دس کلو گرام وزنی تین بم بھی نصب کئے تھے جو خو ش قسمتی سے پھٹ نہیں سکے ۔ اسکو ل انتظامیہ نے واقعے کی اطلا ع پو لیس کو دی ،جس پر بم ڈسپوزل اسکو اڈ طلب کر لیا گیا ۔واضح رہے کہ گرلز سکول کبل میں چھ سو بچیاں زیر تعلیم ہیں۔

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں