مینگورہ ، طالبان نے سی ڈی مارکیٹ کو بم سے اڑادیا

جمعہ 15 اگست 2008 15:22

مینگورہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین15اگست2008 ) مینگورہ شہر میں طالبان نے بم دھماکوں سے سی ڈی مارکیٹ کو اڑادیا جس کے نتیجے میں 36دکانیں تباہ ہوگئیں۔ چار باغ میں تحصیل دار کے دفتر اور گرلز اسکول کو بھی دھماکے سے اڑادیا گیا ۔ مینگورہ شہر میں واقع قلندر خان سی ڈی مارکیٹ میں دو بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں چھتیس دکانیں تباہ ہوگئیں ،ان میں ویڈیو سینٹر اور اسنوکر کلب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

طالبان نے چار باغ کے بازار میں واقع تحصیل دار کے دفتر اور قریبی گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کو بھی بم دھماکوں سے اڑادیا جس کے نتیجے میں دونوں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ادھر مالم جبہ وادی کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ طالبان کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران گھروں پر گولہ باری سے عوام نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ تلی گرام، سیر، قلعہ، تاغوان اور دیگر علاقوں سے اب تک سیکڑوں خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں۔ سوات میں صبح سات سے رات آٹھ بجے تک کرفیو میں وقفہ ہوگا۔دوسری جانب سوات کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور لوگوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں