میرانشاہ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی 31 روز بعد بھی بحال نہ ہوسکی

بدھ 13 دسمبر 2006 11:28

میرانشاہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13دسمبر 2006) شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ‘ ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحد پر واقع دیہات کی بجلی کی بندش 31 روز بھی بحال نہ ہوسکی۔ زیادہ لوڈ کے باعث میرانشاہ گرڈ سٹیشن کا مین ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے میرانشاہ اور ملحقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بجلی کی بحالی کیلئے خیبر ایجنسی سے چھوٹا ٹرانسفارمر لایا گیا ہے جبکہ گرڈ سٹیشن کو بڑے ٹرانسفارمر کی ضرورت ہے چھوٹے ٹرانسفارمر سے وقتی طور پر ایک دو روز میں بجلی بحال کردی جائے گی۔

گزشتہ روز گورنر سرحد نے قبائلی جرگے سے بات چیت میں بجلی کا مسئلہ حل کرانے کے لئے بڑا ٹرانسفارمر فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ابھی تک اس طرف کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں