شمالی وزیرستان کی ایکشن کمیٹی نے گیارہ جنوری کو ہڑتال کا اعلان کردیا

پیر 8 جنوری 2007 16:01

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری۔2007ء) شمالی وزیرستان کے ایکشن کمیٹی کی اپیل پر علاقے کے عمائدین نے بھی بجلی نہ ہونے پر گیارہ جنوری کو ہڑتال میں بھر پورشرکت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دومہینوں سے بجلی نہ ہونے پر ایکشن کمیٹی نے گیارہ جنوری کو میرانشاہ میں شٹرڈاؤن کا اعلان کیا ہے عمائدین نے بھی ہڑتال کو کامیاب بنانے کا اعلان کیا ہے ملک دریاجان ملک ارباب ملک شیر محمد نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ گیارہ جنوری کے بجلی نہ ہونے کے خلاف ہڑتال کو بھر پور انداز میں کامیاب بنایاجائے گا کیونکہ علاقے میں کاروبارزندگی مفلوج ہوکررہ گیا اور شہریوں کوسخت مشکلات درپیش ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں