شمالی وزیرستان کے علاقہ میرانشاہ میں واپڈا کے خلاف مکمل پہیہ جام ہڑتال،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اتوار 14 جنوری 2007 21:20

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری۔2007ء) شمالی وزیرستان کے علاقہ میرانشاہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مکمل شٹر ڈاؤن ایکشن کمیٹی کے ارکان کی کال پرٹریفک مکمل طورپربند رہی،ایم این اے کی قیادت میں مصالحتی جرگے کوششوں میں مصروف ۔ تفصیلات کے مطابق میرانشاہ گریڈ اسٹیشن کے مین پاور ٹرانسفارمر دو مہینوں سے خراب پڑے ہیں علاقے میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں کاروبار زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میرانشاہ کے ایکشن کمیٹی،ٹریڈ یونین کے کال پر میرانشاہ بازار میں ہزاروں دکانداروں اور عوام نے جگہ جگہ رکاوٹیں ڈال کر ہر قسم کی ٹریفک بند کردی مظاہرہ سے بنوں،ازمک،دتہ خیل،غلام خان،عبدالخلیل،سخی رحمان اوردیگر کئی علاقوں سے مشتعل مظاہرین نے خطاب بھی کیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ دو مہینوں سے میرانشاہ گریڈ اسٹیشن اور میر علی کے پاور ٹرانسفارمر خراب پڑے ہیں گورنر سرحد علی محمد جان پولیٹیکل انتظامیہ اور ایم این اے کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود ایجنسی کے اے ڈی پی فنڈ پہلے سے واپڈا کو پانچ کروڑ80لاکھ رقم جمع کروا دی ہے جس کے باوجود واپڈا اہلکار تنگ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں