شمالی وزیرستان، حصہ دار فورس کو11ماہ بعد تنخواہ کی ادائیگی

بدھ 4 جون 2008 15:58

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جون۔2008ء) شمالی وزیرستان میں حصہ دار فورس کے 4 ہزار اہلکاروں کو11 ماہ سے بند تنخواہ کی ادائیگی شروع کردی گئی جبکہ پولیٹیکل تحصیلدار سکنہ اعظم قریشی نے محرروں کو ہدایت کی ہے کہ میرانشاہ کے علاقے حصہ دار فورس کے اہلکاروں کی گشت شروع کی جائے انہوں نے کہا کہ حصہ دار فورس کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا گیا ہے حصہ دار فورس اور لیوی فورس شمالی وزیرستان میں امن کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ گشت شروع کرنے کے سلسلہ سے مثبت اثر پڑے گا واضح رہے کہ 11 ماہ سے تنخواہ کی بندش کے باعث حصہ دار فورس نے سخت احتجاج کا سلسلہ شروع کررکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں