شمالی وزیرستان، زمینی تنازعہ پر قبائل کے درمیان جھڑپ ، پانچ افراد ہلاک ، تین زخمی

اتوار 5 اکتوبر 2008 16:16

میرانشاہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اکتوبر2008 ) شمالی وزیر ستان میں قبائل کے درمیان جھڑپ میں پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی ٹل روڈ پر ولی خان اور خوان خیل قبائل کے درمیان زمینی تنازعہ کی بنا پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں دونوں قبائل کے پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ولی خان قبیلے کے سردار ملک ولی خان بھی زخمی ہو گئے ہیں تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی کی فضا ہے۔

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں