میران شاہ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

بدھ 14 دسمبر 2022 23:29

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2022ء) شمالی وزیرستان کے قبائلی ضلع میران شاہ میں دتہ خیل روڈ پر دھماکہ کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میرانشاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر ولی زمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ڈاکٹر ولی زمان نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔قبل ازیں، ڈاکٹر ولی خان نے بتایا تھا کہ دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوئے تاہم بعد ازاں انہوں نے وضاحت کی کہ 4 زخمی افراد اور ایک شخص کی لاش کو ہسپتال لایا گیا۔

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں