پٹرول پمپوں،سی این جی اسٹیشنوں کی صفائی ستھرائی پر عمل درآمد کرا ئے جارہے ہیں، ڈپٹی کنٹرولر شہری دفاع

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:23

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈپٹی کنٹرولر شہری دفاع محراب خاصخیلی نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سی" صاف شفاف سرسبز پاکستان پروگرام " شروع کیا گیا ہے جس کے تحت اوگراکی جانب سے پٹرول پمپوں اورسی این جی اسٹیشنوں کے اندر باہر صفائی ستھرائی پر عمل درآمد کرا ئے جارہے ہیں، ڈپٹی کنٹرولر نے میرپورخاص ضلعے کے پٹرول پمپوں اور سی این جی اسٹیشنوں کے مالکان اور منیجروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے پٹرول پمپوں اور سی این جی اسٹیشنوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں