میرپورخاص میں موسم بہار کی آمد کے سلسلے میں 66واں پھولوں پھلوں اور سبزیوں کی سالانہ نمائش 8اور9مارچ 2024 کو بینظیر بھٹو پارک (گلستان بلدیہ پارک) م میں منعقد کی جائے گی۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری پیر 4 مارچ 2024 17:54

میرپورخاص میں موسم بہار کی آمد کے سلسلے میں 66واں  پھولوں پھلوں اور سبزیوں کی سالانہ نمائش 8اور9مارچ 2024 کو بینظیر بھٹو پارک (گلستان بلدیہ پارک) م میں منعقد کی جائے گی۔  ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی
میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ 2024ء) میرپورخاص میں موسم بہار کی آمد کے سلسلے میں 66واں  پھولوں پھلوں اور سبزیوں کی سالانہ نمائش 8اور9مارچ 2024 کو بینظیر بھٹو پارک (گلستان بلدیہ پارک) میرپورخاص میں منعقد کی جائے گی اس بات کا اعلان  ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے کمشنر کمیٹی ہال میں سالانہ 66 ویں پھولوں کی نمائش کے انعقاد کے سلسلے میں فلاور شو مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا کمشنر نے مزید کہا کہ موسم بہار پھولوں سبزیوں اور پھلوں کی موسم سے مشہور ہے اور پھولوں کی نمائش میرپورخاص کی پہچان بن چکی ہے اس لیے ضروری ہے کہ ضلع انتظامیہ اور مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے میرپور خاص شہر میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پھولوں کی نمائش کا انعقاد ہونا بہت ضروری ہے کمشنر نے کہا کہ میرپور خاص شہر کی بہتری اور خوبصورتی برقرار رکھنے میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ میرپور خاص کے شہریوں کا بھی بہت اہم کردار شامل ہے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیاگیا کہ 66ویں سالانہ پھولوں کی نمائش 8 اور 9مارچ 2024 کو بینظیر بھٹو پارک (گلستان بلدیہ پارک) میں منعقد کی جائے گی جس میں پھولوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ دیگر پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھوت ایڈیشنل کمشنر ٹو سونو خان چانڈیو ڈپٹی کمشنر میر پور خاص ڈاکٹر رشید مسعود خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پریم چند ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ریسرچ شفیق میمن فلاور شو میجمنٹ کمیٹی کے اراکین منصور چیمہ کریم میمن گہرام بلوچ اظہر کریم جیلانی جاوید بابر ڈسٹرکٹ فارسٹ افیسر احمد خان افریدی اور دیگر افسران نے شرکت کی م

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں