جھڈو میں ٹنگڑی اور بھیل برادری کے دو گروپوں میں تصادم ، کلہاڑیوں کے وار سے 5 افراد زخمی

منگل 18 اگست 2015 16:49

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) جھڈو میں ٹنگڑی اور بھیل برادری کے دو گروپوں میں تصادم ، کلہاڑیوں کے وار سے 5 افراد زخمی ، جھڈو پولیس اسٹیشن پر مقدمہ درج ، جھڈو تعلقہ کے گاؤں آہوری میں ٹنگڑی برادری کے شرارت نوجوانوں نے ڈاکٹر واحد بخش کاکا پوٹہ کی زمینوں میں اپنی بکریاں اور دیگر جانوروں کو چھوڑ دیا جس کی وجہ جانوروں نے تیار فصلوں کو کافی نقصان پہنچایا ، ڈاکٹر واحد بخش کاکا پوٹہ کے بھیل کسانوں نے اعتراض کرتے ہوئے انہیں روکنا چاہا تو ٹنگڑی برادری کے لوگ ان سے لڑپڑے اور کلہاڑیوں کے وار کر کے بھیل برادری کے پانچ افراد بھاگچند، پیارو، پریم ، شریمتی املاں سمیت دیگر کو ز خمی کردیا جنہیں فوری طور پر جھڈو صحت مرکز لایا گیا ،دوسری جانب زمیندار کی جانب سے حملہ کرنے والوں کے خلاف جھڈو پولیس اسٹیشن پر مقدمہ درج کیا گیا جن میں بڈھو ٹنگڑی ، نظر محمد ، میر محمد ، خادم ، مختیار، بیرو سمیت دیگر شامل ہیں ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں